سپریم کورٹ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم واٹس ایپ کی نئی پرائیویسی پالیسی کو چیلنج دینے والی پٹیشن آج آئینی بنچ کو سپرد کر دی۔چیف جسٹس جے ایس کیہر اور جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ کی بنچ نے کہا کہ پرائیویسی
پالیسی سے منسلک مسئلہ کے تعلق سے پانچ رکنی آئینی بنچ سماعت کرے گی۔بنچ نے سماعت کے لئے 18 اپریل کی تاریخ مقرر کرتے ہوئے تمام متعلقہ فریقوں
کو آئینی بنج کے سامنے حاضر ہو کر سماعت کے لئے نکات طے کرنے کی ہدایات بھی
دی۔